خواتین کو یکساں مواقع دینا ریاست کی ذمہ داری ، مانڈوی والا
تعلیم، معاشی خودمختاری کیلئے مؤثر اقداما ت ناگزیر،عالمی یوم نسواں پر پیغام
اسلام آباد (دنیا نیوز) خواتین کے عالمی دن پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ خواتین کو برابری کے مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہیں تعلیم، معاشی خودمختاری دینے اور بااختیار بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ، پاکستان کی خواتین سیاست، معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مانڈوی والا