جڑواں شہروں میں سرچ آپریشنز، 32جرائم پیشہ افراد گرفتار
11غیر قانونی مقیم افغان باشندے بھی تھانے بند، منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد، راولپنڈی (دنیا نیوز) جڑواں شہروں میں سرچ آپریشنز، 11افغان باشندوں سمیت 32جرائم پیشہ افراد گرفتار، تھانہ لوہی بھیر، رمنا، آبپارہ، کورال، شہزاد ٹاؤن، نون اور تھانہ سمبل کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، 670افراد اور 258گھرانوں، 55دکانوں اور 22ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔ 229موٹرسائیکلوں اور 82گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی، 32مشکوک افراد اور 31موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کو چیک کیا گیا، چکوال سے دو، جہلم سے 11افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان باشندوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی پکڑ ا گیا ۔