اٹک، ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،6افراد زخمی

اٹک، ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،6افراد زخمی

اٹک ( آن لا ئن) اٹک کے علاقے باغ نیلاب کے قریب مسافروں کو لے جانے والی ہائی ایس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں سوار کئی افراد زخمی ہو گئے۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت دوسری گاڑی کے ذریعے اسپتال منتقل کرنا شروع کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں