خواتین کا معاشرے کی ترقی، استحکام میں بنیادی کردار، لبنیٰ مشتاق
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) منہاج القرآن ویمن لیگ کی ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل لبنیٰ مشتاق نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکام اور مثبت تبدیلی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو عزت، وقار اور معاشرتی احترام کا جو مقام عطا کیا وہ انسانی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہے۔ آج کے دور میں ضروری ہے کہ خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرتی ترقی اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔