والدین بچیوں کو تعلیم دیں ،جہیز کی لعنت ختم کرنا ہوگی ، طاہر اشرفی

والدین بچیوں کو تعلیم دیں ،جہیز کی لعنت ختم کرنا ہوگی ، طاہر اشرفی

تربیت، شادی اور دیگر زندگی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام نے بیٹی کی پیدائش کو خوشخبری قرار دیا ہے ،والدین بچیوں کو اچھی تعلیم دیں تاکہ وہ ڈاکٹر، انجینئر، کاروباری شخصیت اور دیگر جائز شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام والدین کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کریں اور انہیں بہترین تعلیم فراہم کریں، جس طرح بیٹوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے اسی طرح بیٹیوں کے لیے بھی یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق بیٹیوں کی تعلیم، تربیت، شادی اور دیگر زندگی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے آج پاکستانی معاشرے کو بچیوں کی شادی، جہیز اور تعلیم جیسے کئی سماجی مسائل کا سامنا ہے ، جہیز کو ایک بڑی معاشرتی برائی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لعنت سے بچنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے قوانین بھی موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں