غیر یقینی صورت حال ،راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

غیر یقینی صورت حال ،راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

داخلی و خارجی راستوں پر جوائنٹ و سپیشل پکٹس و دیگر مقامات پر سنیپ چیکنگ ، سکریننگ

راولپنڈی(این این آئی)سی پی او راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ،بین الصوبائی شاہراؤں، داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں جوائنٹ و سپیشل پکٹس اور دیگر مقامات پر سنیپ چیکنگ اور سکریننگ جاری ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں تمام سکیورٹی انتظامات کو چیک اور بریف کررہے ہیں، ٹرانسپورٹ اڈہ جات، بسوں و ویگنز اور آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے ، حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز شہر بھر میں مؤثر اور مسلسل پٹرولنگ ڈیوٹیز سرانجام دے رہی ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں