اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں منیارٹیز کارڈز تقسیم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے منیارٹیز کارڈز کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب وقارالنسا کالج برائے خواتین راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب تھیں جنہوں نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں منیارٹیز کارڈز تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایمان ظفر نے تقریب کے انتظامی امور کی، طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔