بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت پر آگاہی مہم بارے ورکشاپ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت پر آگاہی مہم کے حوالے سے محکمہ صحت راولپنڈی اور ریڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورکشاپ کاانعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احسان غنی، ضلعی پریونیٹو آفیسر ڈاکٹر جواد زاہد، ڈاکٹر حارث، ڈاکٹر نوید قاسم اور دیگر موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ حکومت اور صحت کے ادارے والدین کو بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں، پیدائش سے لے کر 2سال کی عمر تک بچوں کو بار حفاظتی ٹیکے لگوانا نہ صرف ضروری بلکہ زندگی بچانے والا اقدام ہے ۔ والدین بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائیں ۔