عالمی یومِ زیرو ویسٹ ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم جاری

 عالمی یومِ زیرو ویسٹ ، راولپنڈی  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی، آگاہی اور زیرو ویسٹ کے فروغ کیلئے بھرپور سرگرمیاں انجام دیں۔

ستھرا پنجاب پروگرام، اینٹی لٹرنگ مہم اور مختلف آگاہی اقدامات کے ذریعے شہریوں میں یہ پیغام دیا گیا کہ کوڑا کرکٹ میں کمی، اشیاء کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ نہ صرف ماحول کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ ایک صحت مند اور پائیدار معاشرہ تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ٹیم نے مختلف مارکیٹوں میں فوڈ سٹالز، ہوٹل، سبزی و فروٹ شاپس اور کریانہ کی دکانوں کے دکانداروں اور خریداروں کو فوڈ ویسٹ کے متعلق آگاہی دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں