غیر قانونی منصوبوں کی پروموشن فراڈ ، کارروائی ہوگی،نیب

 غیر قانونی منصوبوں کی پروموشن فراڈ ، کارروائی ہوگی،نیب

چیمبرز آف کامرس ممبران ڈیلرز کو غیر قانونی ہائوسنگ منصوبوں کی مارکیٹنگ سے روکیں

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے و اضح انتباہ کیاہے کہ چیمبرز آف کامرس اپنے ممبران ڈیلرز کو غیر قانونی ہائوسنگ منصوبوں کی مارکیٹنگ سے باز رہنے کی ہدایت کریں،غیر قانونی منصوبوں کی پروموشن عوام سے فراڈ کے مترادف ہے ، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نیب نے متعلقہ چیمبرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ممبران کو اس ضمن میں آگاہ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی کاروباری ادارہ یا مارکیٹنگ کمپنی ایسے منصوبوں کی تشہیر یا پروموشن میں شامل نہ ہو جن کے پاس مکمل قانونی منظوری اور ریگولیٹری کلیئرنس موجود نہ ہو۔مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے اس امر کا بھی عندیہ دیا ہے کہ ایسے عناصر اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جو غیر قانونی اور غیر منظور شدہ کاروباری سرگرمیوں کی تشہیر میں ملوث ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں