صحت کی بہترسہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ، خواجہ سلمان

صحت کی بہترسہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ، خواجہ سلمان

صوبائی وزیر صحت کا کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر راولپنڈی کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان کی صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر راولپنڈی کے حوا لے سے اجلاس ہوا۔رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صوبہ بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں، ادارے میں علاج کی سہولت کشمیر،خیبرپختونخوا،شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان سے آنے والے مریضوں کو بھی دی جا رہی ہے ، سپیشل انیشیٹو کے تحت ہزاروں افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ جلد شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں