اسلام آباد،سنگین جرائم میں ملوث 11 اشتہاریوں سمیت 22 گرفتار

اسلام آباد،سنگین جرائم میں ملوث 11 اشتہاریوں سمیت 22 گرفتار

1,192گرام چرس،1,858 گرام ہیروئن ، 110 گرام آئس ، شراب ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 11مجرمان اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے1,192گرام چرس،1,858 گرام ہیروئن ، 110 گرام آئس ،27بوتل شراب،اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ اس سلسلے میں کوہسار ، مارگلہ، ترنول، سبزی منڈی، لوہی بھیراور تھانہ پھلگراں پولیس ں نے 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,192گرام چرس،1,858 گرام ہیروئن ، 110 گرام آئس ،27بوتل شراب، مختلف بور کے دو عدد پستول اور ایک عدد رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں