بارش کے باوجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز بارش کے باوجود شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھنے کیلئے متحرک رہے۔
برستی بارش میں نالیوں کی صفائی، ویسٹ پکنگ، ویسٹ لفٹنگ اور مینوئل سوئیپنگ کا عمل جاری رکھا گیا تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا سکے۔ بارش کے سلسلے کے پیش نظر ورکرز نشیبی علاقوں میں الرٹ رہے اور صبح و شام کے اوقات میں خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے۔