ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نومنتخب صدر کے اعزاز میں ظہرانہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونے والے سینئر قانون دان سعید یوسف ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب ماہر تعلیم، معروف سماجی شخصیت راجہ نصراللہ کی جانب سے دی گئی ،وکلاء برادری، سرکاری و تعلیمی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے سعید یوسف کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔