جاز ورلڈ کا اپناکلینک ،فکر فری :صارفین کی تعداد 6لاکھ ہوگئی

 جاز ورلڈ کا اپناکلینک ،فکر فری :صارفین کی تعداد 6لاکھ ہوگئی

7ہزار سے زیادہ ڈاکٹر ، روزانہ اوسطاً 1,600 مشاورتیں فراہم کی جاتی ہیں

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ) عالمی یومِ صحت پر جاز ورلڈ نے اپناکلینک اور فکر فری کے ذریعے صحت اور مالی تحفظ تک رسائی میں موجود رکاوٹیں دور کرنے کی اپنی کوششوں کو اجاگر کیا، جس سے پاکستان بھر میں لاکھوں افراد کے لیے بنیادی خدمات تک رسائی ممکن ہوئی ہے ۔ یہ پلیٹ فارمز ٹیلی میڈیسن، ای فارمیسی، تشخیصی سہولیات اور ڈیجیٹل انشورنس کو یکجا کرکے طویل عرصے سے موجود صحت کی سہولیات اور انشورنس میں کمی کو دور کرنے میں مدد دے رہے ہیں، جاز ورلڈ کا اے آئی سے کام کرنے والا ہیلتھ ٹیک پلیٹ فارم، اپنا کلینک، صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ڈاکٹروں، طبی اور تشخیصی سہولیات سے جوڑ کر صحت کی سہولت بڑھا رہا ہے ۔ اپناکلینک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 6 لاکھ ہے ، اس فلیٹ فارم پر7 ہزار سے زیادہ ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا ہے ، اور روزانہ اوسطاً 1,600 مشاورتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ پریذیڈنٹ جاز لائف سٹائل وینچرز علی فہد نے کہا پاکستان میں صحت کی سہولیات تک رسائی اور مالی تحفظ دو سنگین مسائل ہیں۔ اپنا کلینک اور فکر فری کے ذریعے ہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مشاورت، ادویات اور انشورنس کو قابلِ رسائی بنا کر اہم رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں