وکلا کے وفد کی ڈپٹی کمشنر مری سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

وکلا کے وفد کی ڈپٹی کمشنر مری سے  ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

مری (نمائندہ دنیا) حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر عمران خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا۔

وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد وکلاء کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں جوڈیشل کمپلیکس اور کورٹ رومز کی عمارتوں کے حوالے سے درپیش خدشات سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ہائی ویز اور سٹرکچرل انجینئر کو موقع پر معائنہ کے لیے بھجوا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں