سپیکر قومی اسمبلی کا مختلف شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

 سپیکر قومی اسمبلی کا مختلف شخصیات  کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھڑ سے ملاقات کی اور ان کے والد، سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

رکنِ قومی اسمبلی مقداد علی سے ملاقات میں ان کے والد، سابق رکنِ قومی اسمبلی سردار شفقت حیات کے انتقال پر تعزیت کی۔ رکنِ قومی اسمبلی سعد اللہ بلوچ سے ان کے والد، سابق وفاقی وزیر میاں ناصر علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں