والڈ سٹی کی بحالی، تزئین و آرائش کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں ،ڈی سی

 والڈ سٹی کی بحالی، تزئین و آرائش کیلئے  اقدامات تیز کئے جائیں ،ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں والڈ سٹی (قدیم شہر) کی بحالی، تزئین و آرائش اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اجلاس ڈاکٹر حسن وقار چیمہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے قدیم علاقوں میں موجود اوورہیڈ پولز اور تنصیبات کو مرحلہ وار ختم کرکے تمام نظام کو انڈر گراؤنڈ منتقل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں