سمارٹ لاک ڈائون ،عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

 سمارٹ لاک ڈائون ،عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت اجلاس ،اے سیز کو ٹاسک دیدیا گیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت صوبہ بھر میں کاروباری اوقات اور دیگر پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر کی صدارت میں ہوا ،اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8:00 بجے جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10:00 بجے تک بند کیے جائیں۔

اسی طرح شادی ہالز اور تقریبات کے لیے بھی مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی۔تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فیلڈ میں موجود رہ کر ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنائیں، تاجر برادری سے مسلسل رابطہ رکھیں اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں