آپریشن بنیان المرصوص، سفارتی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھا، لطیف اکبر
قومی پیغام امن کمیٹی کی یکجہتی، تحفظ اور امن کیلئے کی جانیوالی کاو شیں قابل تحسین قسم کی عفریت کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ،امن کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )قائمقام صدر کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ہم قومی پیغام امن کمیٹی کی یکجہتی، تحفظ اور امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی اپنے نقطہ عروج پر ہے ۔ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ہر قسم کی عفریت کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی ہر مشکل گھڑی میں بے پناہ مدد کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اَن گنت قربانیاں دی ہیں، کشمیری قیادت کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مملکتِ خداداد پاکستان نے عالمی سطح پر حالیہ ایران جنگ میں متوازن پالیسی اپنائی ہے اورخطے میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ، آپریشن بنیان المرصوص کے بعد سفارتی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں خیالات کااظہارانہوں نے کشمیرہائوس میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی اور دیگر علمائے کرام نے اور مکاتب فکر نے بھی خطاب کیا۔