عوامی مسائل کے حل میں وفاقی محتسب کا کردار قابل ستائش، چیئرمین سینیٹ

عوامی مسائل کے حل میں وفاقی محتسب کا کردار قابل ستائش، چیئرمین سینیٹ

گز شتہ سال ڈھائی لاکھ سے زا ئد شکا یات کے فیصلے ،97فیصد پر عملد رآمد ہوچکا ،وفاقی

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئر مین سینیٹ سید یو سف رضا گیلا نی سے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے ان کے دفتر میں ملا قا ت کی۔چیئرمین سینیٹ نے ملاقا ت کے دوران انہیں وفاقی محتسب تعینا ت ہو نے پر مبا رکبا د دیتے ہو ئے کہا امید ہے کہ آ پ کے تجر با ت سے وفاقی محتسب کا ادارہ مز ید تر قی کی منا زل طے کر ے گا۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ان کے ادا رے نے گز شتہ سال دو لا کھ 61 ہزار سے زا ئد شکا یات کے فیصلے کئے جن میں سے تقر یبا97 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہو چکا ہے۔ عوام النا س کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے وفاقی محتسب کے 27 علاقا ئی دفا تر ملک بھر میں کام کر رہے ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ نو ید کا مران بلو چ کے وفاقی محتسب مقرر ہو نے پر یہ ادارہ مز ید تر قی کر ے گا اور پا کستان کے غر یب عوام کے مسا ئل حل کرنے کے لئے اپنا کر دار ادا کر ے گا۔ انہوں نے وفاقی محتسب کو اپنے بھر پو ر تعا ون کا یقین دلا یا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں