ایف بی آر کا ہنرکدہ کالج اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیشن
طلبہ،تعلیمی حلقوں میں ٹیکس ذمہ داریوں، دستاویزی نظام بارے بتایا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پر ممبر (ٹی پی ایس) تہمینہ عامر کی نگرانی میں ٹیکس پیئرز سروسز ونگ نے ٹیکس آگاہی، کمپلائنس اور سہولیات کے فروغ کے سلسلے میں اپنی جاری مہم کے تحت اسلام آباد میں ہنرکدہ کالج آف ویڑول اینڈ پرفارمنگ آرٹس میں ٹیکس آگاہی آؤٹ ریچ سیشن منعقد کیا۔ سیشن کا مقصد طلبہ اور تعلیمی حلقوں میں ٹیکس ذمہ داریوں، ٹیکس قوانین کی رضاکارانہ تعمیل اور دستاویزی نظام کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ہنرکدہ کے چیئرمین جمال شاہ اور طلبہ نے سیمینار میں شرکت کی۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جمال شاہ نے ایف بی آر کی اس آگاہی مہم کو سراہا اور قومی ترقی میں ٹیکس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اپنی پریزنٹیشن میں محمد مطیع الرحمن ممتاز نے ایف بی آر کے دائرہ کار اور جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کا محور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور ڈیجیٹل کمپلائنس ہے۔