فیڈرل بورڈ ،میٹرک امتحانات شیڈول کے مطابق کل سے شروع ہونگے

فیڈرل بورڈ ،میٹرک امتحانات شیڈول  کے مطابق کل سے شروع ہونگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ میٹرک کے تمام امتحانات (کل ) 9 اور 10 اپریل کو اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے ۔۔۔۔

یہ امتحانات نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر اور بیرون ملک پاکستانی تعلیمی اداروں میں بھی ہوں گے ۔ حکام کے مطابق امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور طلبہ و طالبات اپنے اصلی رول نمبر اور تاریخوں کے مطابق امتحانات دیں گے ۔ بورڈ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں اور امتحانی مراکز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ امتحانات کے انعقاد کے لیے مکمل تیاریاں یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں