قازقستان کے سفیر کا دورہ نمل ،ریکٹر سے ملاقات ،تعلیمی تعاون کا عزم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے نمل کا دورہ کیا اور ریکٹر سے ملاقات کی۔ ۔۔۔
ریکٹر نمل نے یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا، جس میں تعلیمی معیار، جدید زبانوں پر خصوصی توجہ، اور کمپیوٹنگ و دیگر ابھرتے ہوئے شعبہ جات میں توسیع پر روشنی ڈالی گئی۔ ملاقات کے دوران سفیر نے نمل میں سنٹر فار ترکک سیولائزیشن کے قیام کی تجویز پیش کی۔ مجوزہ مرکز کا مقصد ترک ریاستوں کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔، جس کے تحت تراجم، مشترکہ تحقیق، ثقافتی پروگرامز اور تعلیمی تبادلے جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔