اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کا بازار کا دورہ مہنگی اشیا فروخت کرنیوالوں کر جرمانے
تلہ گنگ(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے شہر کے مرکزی بازار کا دورہ کیا جہاں جاری خوبصورتی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ ۔۔۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا، مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔