سرچ آپریشن، 27مشکوک افراد، 14موٹرسائیکل تھانے منتقل

سرچ آپریشن، 27مشکوک افراد، 14موٹرسائیکل تھانے منتقل

اسلام آباد پولیس نے 599افراد ، 73دکانوں، 81گاڑیوں کی چیکنگ کی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آبا د کے تھانہ کھنہ، شہزاد ٹاؤن، نون، سنگجانی اور کورال کی حدود میں سرچ آ پریشن کے دوران مجموعی طور پر 599افراد اور 288گھرانوں، 73دکانوں، تین ہوٹلوں، 219موٹرسائیکلوں اور 81گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 27مشکوک افراد اور 14موٹرسائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، تمام پیٹرولنگ یونٹس اور خصوصی دستے شہر بھر میں فعال طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں