تلہ گنگ:ٹائر برسٹ ہونے پر رکشہ الٹ گیا، 3افراد زخمی
ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکے بعد سٹی ہسپتال منتقل کر دیا
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) دھرابی پل تلہ گنگ کے قریب رکشہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 52سالہ نسیم اختر ولد نذر حسین، 55سالہ جان محمد ولد سلطان محمد، 72سالہ محمد امین ولد محمد خان شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق بلال آباد، تلہ گنگ سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو 1122ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج معالجہ کیلئے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔