دعوت ولیمہ کی تقریب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صدر میونسپل لیبر یونین راجہ ہارون رشید، راجہ مامون الرشیدکے بھائی اور راجہ مولا داد عباسی کے داماد راجہ ولید ابن رشید کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی و سماجی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔
تقریب میں شہر بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور راجہ ہارون کو مبارکباد دی۔ تقریب میں سینیٹر چودھری تنویر، سردار نسیم، زمرد خان، ملک ابرار، راجہ حنیف، حاجی پرویز، راجہ راشد حفیظ و دیگر بھی موجود تھے۔