ہیمو فیلیا میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی ہوتی، طبی ماہرین

ہیمو فیلیا میں مبتلا مریضوں میں خون  جمانے والے ذرات کی کمی ہوتی، طبی ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی) ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جس سے عموماً مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر چار تا پانچ ہزار میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا اے جبکہ دس ہزار تا بیس ہزار میں سے ایک بچہ ہیموفیلیا بی سے متاثر پیدا ہوتا ہے، پاکستان میں 15ہزار سے زیادہ بچے اس مرض سے متاثر ہیں۔ ہیمو فیلیا کے شکار افراد کو چوٹ لگنے، سرجری یا دانتوں کی صفائی اور علاج کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے غیر معمولی خون بہنا اور جوڑوں کی تکلیف، ورم یا چڑچڑا پن اور دماغ میں خون کی کمی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں