پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون، 48گرفتار

پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون، 48گرفتار

بلیو ایریا، ایف 6، ایف7، ای11اور ملحقہ سیکٹرز میں کارروائیاں

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران حالیہ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 48بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں شہر کے مختلف مصروف علاقوں بشمول بلیو ایریا، ایف6، ایف7، ای 11اور ملحقہ سیکٹرز میں کی گئیں، یہ اقدامات ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کا انتخاب عوامی شکایات کے پیش نظر کیا گیا۔

ایک الگ کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 14پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا، جنہیں چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ای 11اور قریبی علاقوں میں آپریشن کیاجہاں نگرانی کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ بھکاریوں کی دوبارہ آمد کو روکا جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں