چوآسیدن شاہ، دکانداروں کے من مانے ریٹس، عوام پریشان

چوآسیدن شاہ، دکانداروں کے  من مانے ریٹس، عوام پریشان

چوآسیدن شاہ (نمائندہ دنیا) حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف پیکچ دے۔

اس وقت کاروباری حالات شدید مندے کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ غریب عوام شوشل طور پر مکمل مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، جبکہ حکومت پنجاب مہنگائی اور گرانفروشی پر قابو پانے میں بھی مکمل ناکام نظر آرہی ہے جس سے دیاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ شدید استحصال کا شکار ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بنائے جانے والے ادارے پیرا فورس کو مکمل آزادی نہ دے کر گرانفروشوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں