پوٹھوہار میں ترشاوہ باغات کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ’’پوٹھوہار میں ترشاوہ باغات کے قیام اور ان کی دیکھ بھال‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ میں کیا گیا۔۔۔
جس میں محکمہ زراعت توسیع، واٹر مینجمنٹ چکوال کے افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خطاب ڈاکٹر ندیم احمد، چیف سائنٹسٹ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ نے پوٹھوہار کے علاقے میں ترشاوہ باغات کی اہمیت، موزوں اقسام اور جدید رجحانات پر روشنی ڈالی۔