26نمبر چونگی شاہین آباد میں غیر قانونی پارکنگ، شہری پریشان
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے علاقے 26نمبر چونگی شاہین آباد میں غیر قانونی پارکنگ اور مبینہ بھتہ خوری کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق متعدد درخواستوں کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سروس روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے باعث سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے، مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔