اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک کی ڈائیورشنز لگائی جائینگی

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا رخ موڑا جائے گا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک کی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ان اوقات کے دوران ان راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے اضافی وقت رکھ کر سفر کی منصوبہ بندی کریں، انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور ڈائیورشنز کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں پر موجود رہیں گے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں