صوبائی وزیر کھیل کا راولپنڈی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

صوبائی وزیر کھیل کا راولپنڈی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس ،فوڈ سڑیٹ بھی گئے،جاری منصوبوں پر بریفنگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے دوران صوبائی وزیر کو ’’ری ہیبیلیٹیشن آف لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس‘‘ سکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کمپلیکس کی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور سوئمنگ پول کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کو ہدایت کی کہ کمپلیکس میں نصب کیے جانے والے سولر سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور اسے سوئمنگ پول سمیت پورے کمپلیکس کی حقیقی توانائی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے۔

انہوں نے ڈی ایس او سمیت متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوڈ سٹریٹ کے لیز ہولڈر کے ساتھ معاہدہ فوری طور پر مکمل کیا جائے، بلاتاخیر دستخط کیے جائیں اور تمام بقایاجات کی وصولی یقینی بنا کر پنجاب سپورٹس بورڈ میں جمع کروائی جائے۔ صوبائی وزیر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پنڈی فوڈ سٹریٹ کے ایگزٹ گیٹ کے قریب واقع ایک سائٹ کا معائنہ کیا، جو ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کی ملکیت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں