ایف آئی اے کی اپریل میں کارروائیاں بدعنوانی میں ملوث 10ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے اسلام آباد زون کے اینٹی کرپشن سرکل نے اپریل 2026میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا۔
یہ گرفتاریاں بدعنوانی اور مفرور ملزمان کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں عرفان حمید خان، آغا حسن خورشید، محمد راحیل ارشد ، ممتاز احمد، رفیق الرحمان سنجرانی، احمد این احمد، فیاض احمد ، شاہد نواز احمد، محمد امین اور محمد وقار شامل ہیں۔