معرکہ حق میں کامیابی ، مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کا 10مئی تک عشرہ تشکر منانے کا اعلان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام ’’بنیان مرصوص، معرکۂ حق اور عشرۂ تشکر‘‘ کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر مبین صدیقی، چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل، عارف شیرازی، شیخ عبدالوحید، شرجیل میر، عبدالواجدو دیگر نے شرکت کی اور 10مئی تک جاری ’’عشرۂ تشکر‘‘ بھرپور انداز میں منانے کے عزم کا اعادہ کیا۔