آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد، پاکستان ورکرز فیڈریشن

آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت جمہوری  معاشرے کی بنیاد، پاکستان ورکرز فیڈریشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ چودھری محمد یاسین، سیکرٹری جنرل اسد محمود و دیگر عہدیداران نے عالمی یومِ صحافت پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔

 صحافی برادری سچائی کی تلاش، عوامی مسائل کی نشاندہی اور ریاستی و سماجی اداروں کی جوابدہی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز، جن میں پیشہ ورانہ عدم تحفظ، معاشی دباؤ اور اظہارِ رائے پر قدغنیں شامل ہیں انتہائی تشویشناک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں