اسلامی تحریک جی بی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ شبیر حسن میثمی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چیئرمین سیاسی انتخابی کمیٹی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ۔۔۔
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں عوامی امنگوں کے مطابق خطے کی تعمیر و ترقی کو بنیاد بنا کر بھرپور حصہ لے گی۔ کامیابی کی صورت میں جماعت آئندہ پانچ برسوں کے دوران حقیقی ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے کسی بھی جماعت کے سامنے کوئی غیر متعلقہ مطالبات پیش نہیں کیے اور نہ ہی گلگت بلتستان سے ہٹ کر کسی مطالبے کو قبول کیا جائے گا، کارکن بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔