سرچ آپریشن، 19مشکوک افراد، 32موٹرسائیکل تھانے منتقل
556افراد، 35ہوٹلوں، 96دکانوں، 72گاڑیوں کی چیکنگ کی، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 556افراد، 193گھرانوں، 35ہوٹلوں، 96دکانوں اور 72گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 19مشکوک افراد اور 32موٹرسائیکلوں کو تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کیے جارہے ہیں۔