قائداعظم یونیورسٹی کا آج تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

قائداعظم یونیورسٹی کا آج تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

تمام اساتذہ، طلبہ، عملہ اور افسروں کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی نے تمام طلبہ، اساتذہ، عملے اور افسران کو آگاہ کیا ہے کہ یونیورسٹی ہر صورت سوموار 4مئی سے کھلی رہے گی اور تمام تعلیمی سرگرمیاں طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اساتذہ، طلبہ، عملہ اور افسروں کو اپنی کلاسوں اور دفاتر میں حاضری یقینی بنانا ہوگی، چاہے ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر ہوں یا نہ ہوں۔

کوئی بھی فرد بغیر پیشگی اطلاع کے غیرحاضر رہے گا تو اسے جان بوجھ کر غیرحاضر تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شعبہ جات، انسٹی ٹیوٹ اور مراکز کے سربراہان، اساتذہ کے ہمراہ، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اساتذہ اور ملازمین کی حاضری، کلاسوں کا انعقاد، اور لیبارٹری کا کام پہلے سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق سختی سے انجام پائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں