معرکہ حق کا 1سال مکمل ہونے پر مسلم لیگ مینارٹی ونگ کا 10مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی مسلم لیگ مینارٹی ونگ ڈویژنل، ضلعی، سٹی، تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر کامران بھٹی منعقد ہوا۔۔۔
جس میں 10مئی کو معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہو نے پر ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے پایا کہ اس ریلی میں شرکا قومی پرچم کے ہمراہ شرکت کریں گے اور پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرینگے۔