مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

معرکۂ حق میں کامیابی، پاک افواج اور قومی اتحاد کو خراجِ تحسین پیشپاکستان کی فتح ہم سب کی کامیابی، انعام کمبوہ، انجم عقیل، ظفر علی شاہ،چودھری سرور

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِاہتمام ’’بنیان المرصوص، معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی، پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام کمبوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکۂ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی عطا کی، پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ ایمان، حکمت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ لیگی رہنما انجم عقیل نے کہا کہ معرکۂ حق میں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں ایک صف میں کھڑی رہیں۔

سیاست سے پہلے پاکستان ہے اور پاکستان کی کامیابی ہی ہم سب کی کامیابی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی اپنی برتری ثابت کی۔ سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنما چودھری سرور نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی اللہ تعالیٰ کی نصرت کا مظہر ہے۔ مقررین نے کہا پاک افواج اور شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں