زیادتی اور اغوا میں ملوث ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب

زیادتی اور اغوا میں ملوث ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب

مسواک بیچنے والی خاتون ملزم کے ہوٹل میں مقیم تھی، جہاں کئی بار نشانہ بنایا گیاملزم نے بچی پیدا ہونے پر چھین لی، شور کرنے پر دھمکیاں دیں، مقدمہ کا متن

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ پیرودہائی پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی اور نومولود بچی کے اغوا میں ملوث ہوٹل منیجر کو گرفتار کر کے مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر دو روز قبل درج کیا گیا تھا جس میںموقف اختیار کیا گیا تھا کہ خاتون ملزم کے ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر تھی جہاں اسے مبینہ طور پر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور حاملہ ہونے اور نومولود بچی کی پیدائش کے بعد ملزم نے بچی کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مسواک فروخت کرنیوالی خاتون کو ہوٹل میں محبوس رکھ کر دوسروں سے بھی زیادتی کرواتا رہا اور بچی پیدا ہونے پر بچی کو ماں سے چھین لیا اور بلیک میل کرکے زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون وہاڑی کی رہائشی اور محنت مزدوری کرنے راولپنڈی آئی تھی، خاتون نے بتایا کہ ہوٹل کے منیجر سعید اور طیبہ عرف عالیہ نے مجھے کمرے میں بند کر دیا، ان کے کہنے پر طرح طرح کے افراد آتے اور مجھے زبردستی نشانہ بناتے، اس دوران حاملہ ہو گئی، جب سول ہسپتال راولپنڈی میں بیٹی پیدا ہوئی تو اسے لے کر پیرودہائی پہنچی تو مسماتہ طیبہ اور سعید نے زبردستی بچی چھین لی اور دھمکیاں دیں کہ شور کیا تو دونوں کو مار دیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں