چوآسیدن شاہ، غیرقانونی کان کنی کے باعث سکول کی دیوار منہدم

چوآسیدن شاہ، غیرقانونی کان کنی کے باعث سکول کی دیوار منہدم

بادشاہ پور کے متعدد مکان گرنے کا خدشہ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چوآسیدن شاہ (نمائندہ دنیا) تحصیل چوآسیدن شاہ کے نواحی علاقہ کہون کے موضع بادشاہ پور میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ جاری ہے مگر متعلقہ حکام خاموش ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق غیر قانونی کان کنی کے باعث کئی مکانات گرنے لگے ہیں۔ گزشتہ روز (اتوار کو) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بادشاہ پور کی ایک دیوار اچانک گر گئی، چھٹی ہونے کے باعث سکول بند تھا اور بچیاں موجود نہیں تھیں جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم یہ واقعہ ایک بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا تھا۔ اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر غیر قانونی کان کنی کو نہ روکا گیا تو قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر چکوال، اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ، محکمہ معدنیات اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں