پیزا شاپ پر کام کرنیوالی خاتون کی بے حرمتی، 2ملزم گرفتار

پیزا شاپ پر کام کرنیوالی خاتون کی بے حرمتی، 2ملزم گرفتار

ملزموں نے زبردستی کے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی، خاتون کی درخواست

راولپنڈی (اے پی پی) صدر بیرونی پولیس نے پیزا شاپ پر کام کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان اسے گھر جاتے ہوئے زبردستی ایک کھنڈر نما مکان میں لے گئے، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں