آزادی صحافت پرکسی قسم کی قدغن ناقابلِ قبول، چیئرپرسن بی آئی ایس پی
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، اس پر کسی قسم کی قدغن ناقابلِ قبول ہے۔
اظہارِ رائے پر پابندیاں معاشرتی ترقی اور جمہوری تسلسل کیلئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے، صحافیوں کو خوف، دباؤ اور سنسرشپ سے پاک ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔