ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کی ہدایت

راولپنڈی( نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی مشترکہ صدارت میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارروائی کا جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔

 پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، کوریج اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور ٹیمیں گھر گھر جا کر سو فیصد ہدف مکمل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں