عید الاضحی ،جڑواں شہروں میں انتظامات مکمل ،81ٹریفک اہلکار تعینات

 عید الاضحی ،جڑواں شہروں میں انتظامات مکمل ،81ٹریفک اہلکار تعینات

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، نماز عید کے اجتماعات کے انتظامات کا بھی جائزہ

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی رپورٹر،خبر نگار ) عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے واضح کیا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی، پارکنگ اور سکیورٹی کے حوالے سے اب بھی بعض خامیاں پائی جاتی ہیں جنہیں عید سے قبل دور کیا جانا ہے ۔ڈی سی کی زیر صدارت عید الاضحیٰ انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہر بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اجلاس میں عید گاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نماز عید کے دوران سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ ادھر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر عید الضحی مویشی منڈیوں کے حوالے سے انتظامات مکمل، عید الضحی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ضلع راولپنڈی کے 8مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے ۔ منڈیوں میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کے 81سے زائد اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ نو پارکنگ اور غلط پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 4 لفٹر بھی موجود ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں