راولپنڈی ،ا یس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 بس سٹینڈ سیل

 راولپنڈی ،ا یس او پیز کی خلاف  ورزی پر 3 بس سٹینڈ سیل

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے موقع پر راولپنڈی کے بس و ویگن اڈوں کی خصوصی چیکنگ اور مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔

 ٹیموں نے پیرود ہا ئی جنرل بس سٹینڈ اور پشاور روڈ پر قائم مختلف بس اڈوں کا دورہ کیا ۔ سی پی او نے کہا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3بس سٹینڈ سیل کر دئیے، 187افراد کو جرمانے جبکہ 13گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں